The news is by your side.

میری کسی حکومتی اہلکارسے ملاقات ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔زین قریشی

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی زین قریشی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

0

ملتان: 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی زین قریشی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

ویڈیو بیان میں زین قریشی نے کہا کہ اپنے والد شاہ محمود قریشی کے کہنے پر روپوشی اختیار کی، والد نے لاہور بلایا اور کہا کسی صورت آئینی ترمیم منظور نہیں ہونی چاہیے، آئینی ترمیم کی حمایت سے متعلق میرے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں موجودگی کی غلط خبر کی تردید کرتا ہوں، میرا قومی اسمبلی جانا تو دور کی بات میں قریب سے بھی نہیں گزرا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فیملی کو یقین دلانا چاہتا ہوں میں اس ترمیم کا حصہ نہیں بنا مجھ پر تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، مجھے زدوکوب کیا گیا میری بیوی کو بھی اغوا کیا گیا لیکن میں پارٹی پالیسی اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں۔

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ میری کسی حکومتی اہلکارسے ملاقات ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.