پاکستان نے بھارت کو اس کی اوقات یاد دلا دی،جے شنکر کا ہلکا استقبال
پاکستانی حکومت کا کوئی وزیر ان کے استقبال کے لیے ائیرپورٹ نہ آیا،
اسلام آباد:پاکستان نے بھارت کو اس کی اوقات یاد دلا دی، جیسے کو تیسا کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے ایس سی او سمٹ میں شرکت کے لیے آئے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کے استقبال وزارت خارجہ کے دو افسران سے کرا دیا،
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر جب خصوصی طیارے لے ذریعے اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچے تو وہاں حکومت کا کوئی وزیر نہیں بلکہ دفتر خارجہ کے دو افسران ان کے استقبال کے لیے وہاں موجود تھے،
دفتر خارجہ کے افسران نے مہمان وزیر خارجہ کا استقبال کیا جبکہ دو بچوں نے انھیں گلدستے پیش کیے، بھارت کے ناروا رویے کے باوجود بھارتی وزیر خارجہ کے استقبال کے لیے سرخ قالین بھی بچھائے گئے، کسی بھی غیر ملکی کے شایان شان استقبال کی علامت سمجھا جاتا ہے،
واضح رہے کہ پاکستان کو توقع تھی کہ بھارت کی جانب سے اس کے وزیر اعظم نریندر مودی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے لیکن مودی نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد نہ آنے کا فیصلہ کیا اور اپنی جگہ اپنے وزیر خارجہ کو بھیج دیا،
بھارت کے اس رویے کا جواب پاکستان نے بھی اسی طرح دیا اور اپنے دیگر مہمانوں کے استقبال کی طرح اپنےکسی بھی وزیر کو جے شنکر کے استقبال کے لیے ائیرپورٹ نہ بھیجا اور دو سرکاری ملازمین سے ان کا استقبال کروایا جو یقین بھارتی وزیر خارجہ کے لیے سبکی کا باعث رہا ہو گا،
گذشتہ تقریباً ایک عشرے میں یہ کسی بھی انڈین وزیر خارجہ کا پہلا دورہ پاکستان ہے،تاہم پاکستان آمد سے قبل ہی وہ یہ واضح کر چکے ہیں کہ اُن کے اِس دورے کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر بات چیت نہیں ہو گی۔