The news is by your side.

آرمی چیف سے بیلاروس کے وزیر اعظم کی ملاقات

دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا

0

اسلام آباد ۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جمہوریہ بیلاروس کے وزیر اعظم رومن گولوچینکو نے ملاقات کی ہے ، ملاقات کے دوران علاقائی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی او اے ایس نے عالمی اور علاقائی امور میں بیلاروس کے تعاون پر پاکستان کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم گولوچینکو نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر پاکستان کی مسلح افواج کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.