The news is by your side.

سعودی عرب میں کام کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر

0

اسلام آباد۔سعودی عرب میں کام کے خواہشمندوں کے لیے خوشخبری ہے کہ مملکت نے عارضی ورک ویزوں کے لیے اہم سہولت کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج اور عمرہ کی خدمات کے لیے عارضی ورک ویزا یا سیزن ورک ویزا کے حوالے سے تازہ ترین معلومات فراہم کی ہیں۔ پہلے، عارضی ورک ویزا ہولڈر کو مملکت میں 90 دن تک رہنے کی اجازت تھی، لیکن نئے ضوابط کے تحت سیزن ویزا رکھنے والوں کو مزید 90 دن کی توسیع ملے گی۔

یہ فیصلہ سعودی کابینہ کی جانب سے منظور کردہ وسیع تر اصلاحات کا حصہ ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، اس کا مقصد نجی شعبے کے لیے آسانی پیدا کرنا اور ویزا پالیسیوں کو لیبر مارکیٹ کی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔ عارضی ورک ویزا کی مدت 15 شعبان سے شروع ہو کر محرم کے اختتام تک ہو گی، تاکہ کمپنیاں عمرہ سیزن کے دوران آسانی سے عارضی کارکنوں کی خدمات حاصل کر سکیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.