The news is by your side.

انٹرا پارٹی الیکشن ۔عمران خان پارٹی چیرمین کے عہدے کے الیکشن سے دستبردار۔شیرافضل مروت : ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،ترجمان روف حسن

0

اسلام آباد ( یو این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے نیا تنازعہ ،عمران خان چیرمین کے عہدے کے الیکشن سے دستبردار ہو گءے ، بیرسٹر گوہر کو عبوری چیرمین بنانے کا فیصلہ ، شیر افضل مروت کا انکشاف،

ترجمان پی ٹی آءی نے اس دعوے کی تردید کر دی ، ایسا کوءی فیصلہ نہیں ہوا ، روف حسن ،

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پی ٹی آءی میں کراءے جانے والے پارٹی الیکشن کے حوالے سے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں ،

پارٹی کی کور کمیٹی کی جانب سے مرکزی اور صوباءی تنظیموں کے الیکشن کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے ،

تاہم عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کے وکیل شیر افضل مروت نے ان کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا کے باعث انھوں نے چیرمین کا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ،

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ چیرمین عمران خان نے بیرسٹر گوہر کو عبوری چیرمین بنانے کی منظوری دی ہے ۔

دوسری جانب پی ٹی آءی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں شیرافضل خان کے بیان کی تردید کرتے ہوءے کہا گیا ہے کہ ابھی تک ایسا کوءی فیصلہ نہیں کیا گیا ،

عمران ؒخان کے انتخابی عمل میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کور کمیٹی کرے گی اور کور کمیٹی کی جانب سے ابھی تک ایسا کوءی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.