The news is by your side.

پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف مستحکم آغاز، 3 وکٹوں پر 263 رنز بنالیے

0

ملتان۔ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم کپتان شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنا لیے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور عبد اللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم صائم ایوب صرف 8 کے مجموعی اسکور پر 4 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔

صائم ایوب کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔شان مسعود اور اوپنر عبداللہ شفیق نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 253 رنز بنائے، 261 کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے ٹیسٹ میں اپنی پانچویں سنچری بنائی۔

عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان شان مسعود بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹہر سکے اور 151 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 4 سال بعد کیریئر کی 11ویں سنچری اسکور کی جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

شان مسعود نے 28 اننگز پہلے انگلینڈ کے خلاف 2020 میں سنچری بنائی تھی جبکہ دوسری مرتبہ انگلینڈ کے خلاف 150 رنز کی اننگز کھیلی ہے۔

اب سے کچھ دیر پہلے تک پاکستان ٹیم نے 3 وکٹ کے نقصان پر 267 رنز بنالیے، اس وقت تجربہ کار بلے باز بابر اعظم 5 اور سعود شکیل صفر رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.