The news is by your side.

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان اربوں ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط.

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے متحدہ عرب امارات سے خصوصی پیغام جاری.

0

ابوظہبی (یو این آءی ):نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے متحدہ عرب امارات سے خصوصی پیغام جاری کیا ہے،

جس میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان اربوں ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

علاقائی استحکام اور اسٹریٹجک تعاون کے حوالے سے بھی نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ نئے دور کے آغاز پر پاکستان اور یو اے ای کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج شیخ محمد بن زایدالہنیان نے دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی جہت دی ہے۔انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے معاہدوں کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے جو جلد سامنے آئیں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دستخط کی تقریب میں آرمی چیف نے بھی شرکت کی،

تقریب میں وفاقی وزراء اور یو اے ای کے وزراء نے بھی شرکت کی،

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان توانائی، پورٹ آپریشنز پروجیکٹس، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سکیورٹی، لاجسٹکس، معدنیات اور بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوءے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.