اسلام آباد۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی پلئینگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی ٹیم میدان میں تین فاسٹ باؤلرز اور ایک ریگولر اسپنر کے ساتھ اترے گی۔

اعلان کردہ گیارہ رکنی سکواڈ کے مطابق، انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شان مسعود کپتان ہوں گے جبکہ سعود شکیل نائب کپتان کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔

یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اور شائقین کرکٹ کو اس میچ کا شدت سے انتظار ہے۔