The news is by your side.

پاکستان مسلم لیگ کاملک بھر میں ممبر سازی مہم کے آغاز کا اعلان

0

راولپنڈی۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے اسلام آباد زون کے صدر چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ نے آج راولپنڈی پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس کے دوران ملک بھر میں ممبر سازی مہم کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل راولپنڈی پیر عبدالرحمن، سیکرٹری تعلقات عامہ خلیق الرحمن، اور ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری اسلام آباد زون سردار سلیم الیاس بھی موجود تھے۔شفیق الرحمن وڑائچ نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نوجوانوں کو ممبر بنانے کے لیے جدید میڈیا کا بھرپور استعمال کرے گی۔ اس مہم کے دوران شہری آن لائن فارم فل کر کے بھی ممبر بن سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم ایم ایل کا مقصد پاکستان کو باصلاحیت اور ایماندار قیادت فراہم کرنا ہے، اور یہ مہم خواتین کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے گی۔پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی یہ مہم چاروں صوبوں میں یونین کونسل کی سطح پر جاری رہے گی، جس میں لاکھوں مرد و خواتین کو پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا ممبر بنایا جائے گا۔ علما مشائخ ونگ مساجد کے باہر ممبر سازی مہم چلائے گی، جبکہ یوتھ ونگ مسلم یوتھ لیگ اہم مقامات، پارکس، کھیلوں کے میدان اور تفریحی مقامات پر ممبر سازی کیمپ لگائے گی۔شفیق الرحمن وڑائچ نے کہا کہ موجودہ سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات اور اقتدار کی جنگ میں مصروف ہیں، جبکہ عوام مہنگائی اور معاشی بحران سے دوچار ہیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ فلاحی پاکستان کے قیام کے لیے کوشاں ہے، اور ممبر سازی مہم اس مشن کا اہم حصہ ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ محفوظ، متحد اور مستحکم پاکستان کے لیے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا حصہ بنیں اور سیاست کو خدمت سمجھ کر اس میں اپنا کردار ادا کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.