The news is by your side.

کینیڈا میں خاتون نے اپنا آدھا بستر کرائے پر دینے کی پیشکش کردی

0

ٹورنٹو(یو این آئی)کینیڈا کی مہنگی ترین ہاؤسنگ مارکیٹ ٹورنٹو میں مکانوں کے کرائے آسمانوں سے باتیں کررہے ہیں، کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک خاتون نے اپنا آدھا بستر کرائے پر دینے کی پیشکش کردی۔

ایسے میں ٹورنٹو میں مقیم ایک خاتون نے اپنے بستر کا آدھا حصہ کرایہ پر دینے کیلئے فیس بک مارکیٹ پلیس پر اشتہار لگایا ہے جو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔

ٹورنٹو میں مقیم رئیل اسٹیٹ ایجنٹ انیا ایٹنگر نے فیس بک مارکیٹ پلیس پر شیئر کی گئی اس پوسٹ کو اپنی انسٹاگرام پروفائل پر شیئر کیا جس میں خاتون 900 کینیڈین ڈالرز ماہانہ میںاپنا آدھا بستر کرائے پر دینے کی پیشکش کر رہی ہیں۔ صارفین نے اس پیشکش پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.