لندن:  برطانیہ میں 3 سے 8 ستمبر تک منعقد ہونے والی شوٹنگ چیمپئن شپ 2024 میں پاکستان نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ برطانیہ کے لیجنڈری بسلی رینجز میں ہونے والی اس چیمپئن شپ میں 18 ممالک کے تقریباً 160 عالمی معیار کے نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔

پاکستان نے اس ایونٹ میں 18 نشانے بازوں کے دستے کے ساتھ شرکت کی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 گولڈ، 4 سلور، اور 4 کانسی کے تمغے جیتے۔

گولڈ میڈل جیتنے والوں میں جنید خٹک اور احمد جاوید شامل تھے۔ ایف ٹی آر کیٹیگری میں پاکستانی ٹیم نے متعدد انفرادی تمغے بھی جیتے۔

پاکستان نے چیمپئن شپ کے مجموعی ٹاپ 10 میں 3 پوزیشنز حاصل کیں اور ٹاپ انفرادی شوٹرز میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی۔