پشاور: تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت نے اسلام آباد میں جلسے کے انعقاد کے لیے تین متبادل منصوبے تیار کر لیے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماﺅں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار کسی بھی دباو¿ یا ہدایت کے تحت جلسے کو منسوخ یا ملتوی نہیں کیا جائے گا۔ ایمبولینسز، بلڈوزر، کرین، اور دیگر ضروری مشینری آج صوابی پہنچانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ہر رکن قومی و صوبائی اسمبلی کو ایک ہزار سے دو ہزار کارکنان کو ساتھ لانے کا ہدف دیا گیا ہے۔ تمام ارکان اسمبلی کو اس منصوبے پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، جلسے کو ہر قیمت پر کامیاب بنایا جائے گا اور ارکان اسمبلی کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا جلسے کی کامیابی کے لیے تمام انتظامات خود مانیٹر کر رہے ہیں۔ کارکنوں کو آنسو گیس اور شیلنگ سے بچانے کے لیے پانی، کپڑے، نمک، اور دیگر ضروری اشیاء ساتھ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔