The news is by your side.

پی آئی اے طیارے گراؤنڈ کرنے سے22ارب روپے کا نقصان

0

کراچی۔ پی آئی اے کو طیاروں کی لمبی مدت تک گراؤنڈ کرنے کے باعث 21 ارب 81 کروڑ روپے سے زیادہ کا مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق، طیاروں کی معمول کی دیکھ بھال میں 44 سے 239 دن لگے، جس کی وجہ انتظامیہ کی غفلت اور تاخیر تھی، جس سے 21 ارب 81 کروڑ 50 لاکھ روپے کا آپریشنل اور مالی نقصان ہوا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات اور ادائیگیوں کے مسائل کی وجہ سے بروقت مرمت اور دیکھ بھال میں رکاوٹ آئی۔

آڈیٹر جنرل نے طیاروں کی طویل مدت کی گراؤنڈنگ سے متعلق مالی مسائل کی دستاویزی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی

اور کہا کہ پہلے بھی 38 ارب 40 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا معاملہ اٹھایا جا چکا ہے، اس بار بھی ضابطگیوں کا سامنا کرنا تشویش کا باعث ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.