The news is by your side.

امام الحق اور فہیم اشرف کی مہندی کی تقاریب

0

لاہور(یو این آئی) ٹیسٹ کرکٹر امام الحق اور فہیم اشرف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔امام الحق کی شادی ناروے میں مقیم انمول محمود سے لاہور میں ہورہی ہے جبکہ فہیم اشرف کی بارات نارروال جائے گی۔ فہیم اشرف کی مہندی پر ان کے آبائی شہر پھول نگر میں محفل سجی۔ اس موقع پر کرکٹر کے اہلخانہ اور ان کے دوستوں کی بڑی تعداد اس خوشی میں شریک ہوئی۔دوسری جانب لاہور کے نجی فارم ہاوس پر امام الحق نے مہندی اور قوالی نائٹ کا اہتمام کیا۔ قومی ٹیم کے کیمپ کا حصہ سابق کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد، عثمان قادر نے شرکت کی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.