اسلام آباد۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے
کاغذات نامزدگی 16اگست سے جمع ہونگی جبکہ پولنگ 29ستمبر کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے
شیڈول کے مطابق امیدواروں کو کاغذات نامزدگیاں جمع کروانے کے 16اگست سے19اگست تک چار روز دیے گئے ہیں جس کے بعدامیدواروں کی ابتدائی فہرست 21 اگست کو شائع کی جائے گی
کاغذات نامزدیوں کی جانچ پڑتال 22 سے 26 اگست تک کی جائے گی ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 26 سے 29 اگست تک اپیلیں دائر کی جا سکیں گی ۔
یپلٹ ٹریبونلز 3 ستمبر تک اپیلوں پر فیصلہ کریں گے اور امیدواروں کی حتمی فہرست 4 ستمبر کو شائع کی جائے گی امیدواروں کو انتخابی نشانات 6 ستمبر کو الاٹ کیے جائیں گے جبکہ پولنگ 29ستمبر کو ہوگی