The news is by your side.

حکومت کا بڑا اقدام،تحریک طالبان پاکستان کو فتنہ الخوارج قرار دے دیا

0

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پاکستان کانام نہاد شریعت کا لبادہ اوڑھے دہشت گردوں کیخلاف بڑا اقدام,تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی اسلام کی حقیقی تعلیمات کے منافی حرکات اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے باعث اسے "فتنہ الخوارج” قرار دے دیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ان کے لیے مفتی اور حافظ جیسے القابات استعمال کرنے سے بھی روک دیا، اعلی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عوام ، دفاعی اداروں اور ملکی سالمیت کی دشمن دہشت گرد تنظیموں نے اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے,\

درحقیقت ان دہشت گردوں نے شریعت اور مذہب کی آڑ میں اسلام کے تشخص کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے، یہ دہشت گرد اسلام میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ہیں بلکہ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اپنے شیطانی ایجنڈے کی تکمیل پر عمل پیرا ہیں، اسلامی تعلیمات کے مطابق ایسے ناپاک عناصر کو فتنہ الخوارج کہتے ہیں، ان خوارج کو اسلام اور پاکستان کو مزید نقصان پہنچانے سے روکنے کیلیے وزارت داخلہ نے وقت کی اہم ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا کر دیا

نوٹیفیکیشن کے مطابق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی اسلام کی حقیقی تعلیمات کے منافی حرکات اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے باعث اب سے ٹی ٹی پی کو "فتنہ الخوارج” کہا جائے گا،مزید برآں، اس دہشت گرد تنظیم سے وابستہ افراد کی طرف سے استعمال کیے جانے والے تمام معزز مذہبی القاب جیسے ‘مفتی اور ‘حافظ استعمال نہیں کیے جائیں گے،اس کے بجائے، تمام خط و کتابت اور دستاویزات میں ان کے ناموں کے ساتھ لفظ "خارجی” لکھا اور پڑھا جائے گا

اس اقدام کا مقصد تنظیم کی حقیقی نوعیت اور نظریے کی عکاسی کرنا ہے،نوٹیفیکیشن میں تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ ہدایات کو فوری طور پر لاگو کریں،یہ نوٹیفیکیشن وفاقی وزارتوں/ ڈویژنوں اور دیگر انتظامی کنٹرول کے تحت تمام محکموں اور اداروں کو بھی بھیجا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.