The news is by your side.

تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کے باہر روزانہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان

0

اسلام آباد(سیاسی رپورٹر)تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پارلیمنٹ کے اندر کیمپ لگانے کی اجازت نہ ملنے پر پارلیمنٹ کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا کہ روزانہ 3 سے 7 بجے تک علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے گا۔

پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کےباہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا، بھوک ہرتالی کیمپ میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، اسد قیصر، علی محمد خان، فلک ناز چترالی، شیخ وقاص ، سینیٹر ہمایوں مہمند اور دیگر شریک ہوئے۔

پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے اسپیکر سے ملاقات کرکے تحفظات کا اظہار کیا، ہم نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو اٹھایا جاتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ روزانہ 3 سے7 بجے تک علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے گا، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو بلا وجہ قید میں رکھا گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ فارم 47 کی حکومت مستعفی ہو کر انتخابات کروائے ، شفاف انتخابات سے ہی ملک بحرانوں سے نکل سکتا ہے، فارم 47 کی حکومت کو سہارا دیا جا رہا ہے

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم نےعلامتی بھوک ہڑتال کی ہے، ہمیشہ آئین و قانون کیلئے جدوجہد کی ہے، ہماری علامتی بھوک ہڑتال جاری رہےگی، ہماری علامتی بھوک ہڑتال پورے ملک میں پھیلےگی۔

اسد قیصر نے کہا کہ مریم نواز نے عدلیہ سے متعلق توہین آمیز الفاظ بولے ہیں، ہم مریم نواز کے الفاظ کی مذمت کرتے ہیں، ان کو توہین عدالت کا نوٹس ہونا چاہیے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.