The news is by your side.

جوبائیڈن کا امریکی صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان

0

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ڈیموکریٹس کا اعتماد کھونے کے بعد دوسری مدت کے لیے جاری اپنی انتخابی مہم ختم کرتے ہوئے امریکی صدارتی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ وہ جنوری 2025میں اپنی مدت کے اختتام پر صدر اور کمانڈر انچیف کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیں گے۔

جوبائیڈن نےکہا کہ ‘آپ کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے پر مجھے بڑا فخر ہے اور میرا ارادہ دوبارہ صدارت کے لیے انتخاب میں حصہ لینا تھا

میرا ماننا ہے کہ یہ میری پارٹی اور میرے ملک کے بہترین مفاد میں ہے کہ میں انتخاب نہ لڑوں اور بحیثیت صدر میں اپنی بقیہ مدت کے دوران اپنے فرائض انجام دینے کے لیے پوری توجہ دوں

ڈیموکریٹس سے تعلق رکھنے والے 81 سالہ جوبائیڈن نے اپنی جگہ نائب صدر کملا ہیرس کو پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار نامزد کرنے کی حمایت کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں پارٹی اراکین سے انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں نامزدگی قبول نہ کروں اور میں اپنی پوری توجہ بطور صدر میری بقیہ مدت پر صرف کروں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.