The news is by your side.

بنوں میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات،عزم استحکام آپریشن پرعملدرآمد سست روی کا شکار، عوام پریشان

واضح رہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے پیر 15 جولائی کو بنوں کینٹ پر حملے میں آٹھ سیکیورٹی اہلکار  شہید گئے تھے

0

اسلام آباد( یو این آئی رپورٹ) بنوں میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور ان کے خلاف جمعہ کے روز  ہونے والے امن مارچ جس میں فائرنگ اور بھگدڑ سے ایک شخص ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے تھے صورتحال بدستور کیشدہ ہے ،

دہشت گردی کے واقعات نے عوام میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے اور وہ حکومت سے سخت ترین اقدامات کا مطا لبہ کر رہے ہیں تاکہ ان واقعات کو روکا جا سکے ،

واضح رہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے پیر 15 جولائی کو  بنوں کینٹ پر حملے میں آٹھ سیکیورٹی اہلکار  شہید گئے تھے۔  جبکہ جوابی کارروائی میں دیکورٹی فورسز کی جانب سے 10 دہشت گردوں کو مارنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

اس کے بعد ایک اور واقعے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب ایک بنیادی مرکزِ صحت پر ہونے والے حملے میں دو بچوں اور دو خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس دوران حکومت نے شدت پسندی کے خاتمے کے لیے آپریشن عزم استحکام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن کیا اس آپریشن کے بعد شدت پسندی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہو سکے گا؟،

لیکن فی الحال حکومت کو آپریشن کے آغاز سے قبل مخالف سیاسی جماعتوں کے جانب سے اس کی شدید محالفت کا سامنا ہے اور کئی دن گزرنے کے باوجود اس پر اب تک کوئی پیش رفت نظر نہیں ،

حکومت کی جانب سے نہ تو اب تک وفاقی کابینہ سے آپریشن کے آغاز کی منظوری لی گئی ہے اور نہ ہی پارلیمنٹ سے منظوری لینے کے تئم فریم کا تعین کیا جا سکا ہے ،

دوسری جانب دہشت گردوں کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آ رپی ہے جس نے عوام میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے ،

آپریشن کے لیے اس صوبے کی حکومت کو بھی آن بورڈ لینا ضروری ہے جہاں اس پر عمل کیا جانا ہے ، لیکن اس حوالے سے بھی حکومت کی جانب سے کوئی عملی قدم دکھائی نہیں دے رہے جس سے آپریشن پر عمل درآمد سست روی کا شکار دکھائی دے رہا ہے ،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.