The news is by your side.

جاز کا گوگل اور ٹیک ویلی کے تعاون سے ڈیجیٹل سفر پروگرام کا آغاز

0

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) 4جولائی: پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل آپریٹر جاز نے گوگل اور سماجی ادارے ٹیک ویلی کے اشتراک سے“ڈیجیٹل سفر”پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ 2023 میں شروع کیا جانے والا ڈیجیٹل سفر پروگرام پاکستان کے بچوں کو گوگل کے ’بی انٹرنیٹ آسم‘اور’سی ایس فرسٹ‘ پروگرامز کے ذریعے انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تعلیم دیتا ہے۔

ڈیجیٹل سفر کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے کہا کہ، ”ہم پاکستان میں ڈیجیٹل تفریق کو ختم کرنے اور بچوں کے آن لائن تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔مفت انٹرنیٹ تک رسائی اور ڈیوائسز فراہم کرکے ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہر طالب علم ڈیجیٹل سفر کے وسائل سے مستفید ہوسکے اور معیاری ڈیجیٹل تعلیم حاصل کرسکے۔ یہ اقدام ہمارے نوجوانوں میں ڈیجیٹل خواندگی اور مہارتوں کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے لئے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔“

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.