The news is by your side.

سائفر کیس میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کالعدم اور جج کی تعیناتی درست قرار

0

اسلام آباد (یو این آئی ):اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیازپر مشتمل ڈویژن بنچ نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کے خلاف چیرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں میں چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے 29 اگست کے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دے دیا جبکہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج کی تعیناتی درست قرار دیدی۔

سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ جیل ٹرائل کیلئے پہلا فیصلہ ٹرائل کورٹ کے جج کا ہونا چاہیے،ٹرائل کورٹ کے جج کا خط فیصلہ یا حکمنامہ نہیں ہے،جج فیصلے کے زریعہ اپنا مائنڈ استعمال کرتا ہے

 

،وفاقی حکومت کابینہ سے منظوری لے تو اس کے بعد ہائیکورٹ کو آگاہ کرنا ضروری ہے، جج کو جیل ٹرائل سے متعلق جوڈیشل آرڈر پاس کرنا چاہیے،کابینہ کے فیصلے کا ماضی پر اطلاق نہیں ہوتا،

،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ کابینہ کی منظوری کا خط اس وقت لکھا گیا جب انٹرا کورٹ اپیل زیر سماعت تھی،

سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ سائفر کیس میں ابھی تک جیل ٹرائل کی تمام کارروائی غیر قانونی ہے،اگر مستقبل میں بھی جیل ٹرائل کرنا ہے تو جوڈیشل آرڈر لائیں اور کابینہ سے منظوری لیں،

وکلاء کے دلائل مکمل ہوجانے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ اس کیس کا شارٹ آرڈر آج ہی سنایا جائے گا،شارٹ آرڈر آج پانچ سے ساڑھے پانچ بجے کے درمیان سنا دیا جائے گا، شارٹ آرڈر کے بعد تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری ہو گا،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.