The news is by your side.

آر پی او راولپنڈی سے افضل بٹ کی قیادت میں کے وفد کی ملاقات ،عبد الحمید عباسی کیخلاف مقدمہ پر تشویش

0

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کی قیادت میں نیشنل پریس کلب اور آر آئی یو جے کے وفد نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی بھی موجو د تھے۔ وفد میں سیکرٹر ی نیشنل پریس کلب نئیر علی، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری، ممبر گورننگ باڈی این پی سی بابر ملک اور سینئر صحافی شبیر ڈار شامل تھے.

وفد نے آر پی او راولپنڈی کو مری پریس کلب کے صدر عبدالحمید عباسی کیخلاف درج مقدمہ پر ملک بھر کی صحافی برادری کی تشویش سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر آر پی او کی جانب سے یقین دلایا گیا کہ سردار حمید پر قائم مقدمہ کی میرٹ کے مطابق غیر جانبدارانہ تفتیش کرائی جائے گی، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی۔

وفد نے راولپنڈی ریجن میں کرائم کی مجموعی صورتحال،صحافیوں کو درپیش چیلنجز اور اسکے تدارک کے لیے مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا۔آر پی او بابر سرفراز الپا کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے میں صحافیوں کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا

صحافیوں کو درپیش مسائل کے تدارک کے لیے ہر ممکن اقدامات، مشترکہ حکمت عملی اور باہمی تعاون کو بروئے کار لایا جائے گا،وفد نے راولپنڈی ریجن میں جرائم کی مجموعی صورتحال اور اس پر ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔صحافی برادری کو درپیش مسائل اور انکے تدارک کے لیے تجاویز اور مشترکہ کاوشوں کو بھی زیر بحث لایا گیا

بابر سرفراز الپا کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی ریجن پولیس اپنی تمام تر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر نہ صر ف قانونی کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔ بلکہ موثر تفتیش اور پیروی سے جرائم پیشہ عناصر کو معزز عدالتوں سے قرار واقعی سزائیں بھی دلوائی جارہی ہیں، انھوں نے کہا کہ صحافی کسی بھی معاشرے کی آنکھ، کان اور ناک کی حیثیت رکھتے ہیں۔مثبت اور تعمیری سوچ کے ذریعے معاشرے میں اصلاح کا باعث بنتے ہیں، انھوں نے کہا کہ راولپنڈی ریجن پولیس صحافیوں کو درپیش مسائل کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی،اس سلسلے میں مشترکہ حکمت عملی اور باہمی تعاون کو بروئے کار لایا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.