The news is by your side.

مطالبات منظور نہ ہونے پر 26 دسمبر کو ملک گیر کنونشن اور احتجاج ہو گا،چودھری فاروق

0

اسلام آباد(یو این آئی) صدر آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن چودھری فاروق نے کہا ہے کہ حکومت فوڈ انڈسٹری کا معاشی قتل کر رہی ہے،ٹیکس دینے والوں کو ذبح کرنے کے بجائے ٹیکس نیٹ بڑھایا جائے،پنجاب ریونیو ٹیکس بڑھانے کی بجائے ٹیکس سے بھاگنے والوں کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے، تاجروں کا کاروبار چلے گا تو ملکی معیشت بہتر ہوگی، گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد چھوٹے ریسٹورنٹ بند ہو جائیں گے،چھوٹے ریسٹورنٹ کی بندش سے مسافر، مزدور، دیہاڑی دار، سٹوڈنٹ اور خط غربت سے نیچے رہنے والا شہری مزید پس جائے گا، انڈسٹری سے مشاورت کر کے لائحہ عمل بنایا جائے، مطالبات منظور نہ ہوئے تو 26 دسمبر کو فیض آباد میں ملک گیر کنونشن اور احتجاج ہو گا

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.