اسلام آباد ( یو این آئی مانیٹرنگ )بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشنز کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا ,
حال ہی میں بھارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوا جس میں مودی کو سادہ اکثریت نہ ملنے پر منہ کی کھانی پڑی,
مودی کے "اب کی بار، چار سو پار” کے دعوے کو گہری چوٹ لگی اور اس نے عوام کی نظریں انتخابات سے ہٹانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا,
مودی نے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے اپنی ہی عوام کو نشانہ بنا لیا.
مودی کی تقریب حلف برداری کے دوران دوسری جانب خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششوں کا آغاز بھی ہو گیا,
حلف برداری کے بعد سے ہی مودی اور اس کے کارندوں نے جموں و کشمیر میں متعدد فالس فلیگ آپریشنز کروائے جن میں ان کے اپنے ہی شہری ہلاک ہوئے,
8 جون کو بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹی افواہیں پھیلائی گئیں کہ پاکستان نے سامبا سیکٹر میں حملہ کیا جس میں ایک شہری ہلاک ہوا,
9 جون کو بھارتی میڈیا کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی میں ہندو یاتریوں کی بس پر حملے کی کہانی سامنے آئی
ریاسی میں ہندو یاتریوں کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں دس یاتری ہلاک جبکہ 33 زخمی ہو گئے,
مودی اور بھارتی میڈیا کی جانب اس فالس فلیگ آپریشن کا الزام بھی پاکستان کے سر تھوپ دیا گیا,
11 جون کو جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ایک گاؤں میں ہیرا نگر میں فالس فلیگ آپریشن کروایا گیا جس کا الزام بھی پاکستان پر عائد کر دیا,
12 جون کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں گودی میڈیا پر ایک اور حملے کی خبر سامنے آئی جس میں پاکستان کو بھی گھسیٹا گیا,
بھارتی ایجنسی را کے زیر نگرانی ایکس اکاؤنٹس کی جانب سے بھی 12 جون کو ہی مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ ملا کے نوشہرہ سیکٹر میں جھوٹے فالس فلیگ آپریشن کے الزامات پاکستان پر لگائے گئے,
12 جون کو بھارتی ایجنسی را کی تنخواہ پر کام کرنے والے ایکس اکاؤنٹس سے جموں و کشمیر کے کوٹہ ٹاپ چیک پوسٹ ضلع ڈوڈہ پر فالس فلیگ آپریشن کا ملبہ بھی پاکستان پر ڈال دیا گیا,
بھارتی ایجنسی را اکاؤنٹ نے سامبا سیکٹر میں پاکستانی جاسوس ڈرون مار گرانے کی جھوٹی اور بے بنیاد خبریں وائرل کی گئیں,
دفاعی ماہرین کا کہنا کہ ماضی میں بھی بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اس طرح کے الزامات پاکستان پر عائد کرچکا ہے جس کی بڑی مثال بالاکوٹ حملہ ہے، جبکہ
مودی نے شرمساری اور جگ ہنسائی سے بچنے کے لئے خود اپنے ہی فوجی جوانوں اور عوام کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کی بھینٹ چڑھا دیا،
ماہرین کے مطابق مودی کی جانب سے اندورنی حالات سے نظریں ہٹانے کے لئے 2019 میں پلوامہ ڈرامہ رچایا گیا،
دفاعی ماہرین نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی مودی سرکار کی ظلم و بربریت کی پالیسی کو ووٹرز نے مسترد کردیا،
آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد شرمساری اور ہار سے بچنے کے لئے حالیہ الیکشن میں بی جے پی کے کسی بھی نمائندے نے مقبوضہ کشمیر کی تینوں نششتوں میں حصہ نہیں لیا،
بی جے پی کی حمایتی جماعتیں نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی بھی کشمیر میں بری طرح ناکام رہی،
بارہمولہ سیٹ پر مودی کی جانب سے دہشتگردی کے جھوٹے الزام میں پابند سلاسل آزاد امیدوار شیخ عبدالرشید کی جیت نے مودی کے ہندوتوا بیانیے کو مسترد کر دیا،
ماہرین کے مطابق حالیہ فالس فلیگ آپریشنز اس بات کا ثبوت ہیں کہ مودی بھارتی عوام پر اپنا اثر و رسوخ کھو رہا ہے جس کے باعث وہ شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے،
مودی اپنی کمزور حکومت سے توجہ ہٹانے کیلئے اس قدر سنگدل ہو چکا ہے کہ وہ اپنے ہی شہریوں کو قتل کرکے اپنے سیاسی فائدے حاصل کررہا ہے، ماہرین
زرائع کے مطابق مستقبل میں بھی مودی سرکار اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے اس قسم کے مزید نام نہاد فالس فلیگ آپریشنز کا ڈگھوسلا کر سکتا ہے،