The news is by your side.

شیخ مجیب ویڈیو اپ لوڈنگ کا معاملہ،ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے مزید تین قائدین کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے،

تینوں رہنما منگل کی صبح 11 بجے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گے ،

0

اسلام آباد(یو این آئی رپورٹ)بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمان ویڈیو اپلوڈنگ کے معاملے میں پیش رفت ایف آئی اے کی جانب سے مزید تین قائدین کو طلبی کے نوٹسز جاری،

بانی پی ٹی آئی کے بعد ایف آئی اے نے تین اور پی ٹی آئی لیڈرز کو بھی نوٹس جاری کر دیے

تین پی ٹی آئی لیڈرز کو منگل کو ایف آئی اے نے ۱۱ بجے انکوائری کے لیے بلا لیا،

جن پی ٹی آئی لیڈرز کو نوٹس دیے گئے ہیں اُن میں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر خان اور رؤف حسن شامل ہیں

ایف آئی اے نے نوٹس بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے غیر قانونی استعمال پر کی جانے والی انکوائری پر جاری کئے،

نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی،

مین کے مطابق اس ویڈیو سے عوام میں خوف اور بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہے،

متن کے مطابق اِس اشتعال انگیزی سے عوام کو ریاست اَور اداروں کے خلاف قانون ہاتھ میں لینے پر بھی اکسایا جا سکتا ہے،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.