The news is by your side.

وزارت خزانہ نےوزیراعظم کےاحکامات ہوا میں اڑادیے,پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں من مانی کمی کااعلان،

پیٹرول 4روپے 74 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 22 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ،

0

اسلام آباد(خبرنگار): وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مضنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے عوام کو دیا جانے والا ریلیف چند گھنٹوں میں ہی رد کرتے ہوئے من مانی قیمتوں کا اعلان کر دیا،،

واضح رہے کہ نے یکم جون کے آغاز سے چند گھنٹے قبل عوامی جذبات سے کھیلتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ناقابل یقین کمی کا اعلان کیااور وزارت خزانہ کو اس پر عمل درآمد کی ہدایت کی،

وزیر اعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی لیٹر سے کمی کا اعلان کیا،

لیکن عوام کی خوشی اس وقت دھری کی دھری رہ گئی جب وزارت خزانہ کا جاری کردہ نوٹیفکیشن سامنے آیا جس میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں صرف 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا،

وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرول کی قیمت 268 روپے 36 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 270 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.