The news is by your side.

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 6 جون کو مقرر،

الیکشن کمیشن نے بینچ کی عدم دستیابی کے باعث 30 مئی کو کیس ڈی لسٹ کر دیا تھا، 

0

 اسلام آباد(یو این آئی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹراپارٹی الیکشن کیس 6 جون کو سماعت کےلیے مقرر ۔

الیکشن کمیشن نے بینچ کی عدم دستیابی کے باعث 30 مئی کو کیس ڈی لسٹ کر دیا تھا،  چیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان اور  سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو الیکشن کمیشن کی جانب سے  نئی تاریخ سماعت کا نوٹس جاری کردیا گیا۔

 الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے 3 مارچ کو کروائے گئے انٹراپارٹی الیکشنز پر 7 اعتراضات عائد کیے گئے تھے،

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی رجسٹریشن پر سوالات اٹھائے تھے۔

اعتراضات میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی نے الیکشنز ایکٹ کی سیکشن 208 (1) کے تحت انٹراپارٹی الیکشنز 5 سال میں نہیں کروائے، الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کا انتظامی ڈھانچہ 5 سال سے نہیں ہے، اب بطور سیاسی جماعت کیا اسٹیٹس ہے؟ پی ٹی آئی نے سیکشن 202 (5)کے تحت فہرست میں شامل ہونے کے لیے درکار دستاویزات نہیں دیں۔

پی ٹی آئی کے جانب سے عام انتخابات 2024 کے لیے انتخابی نشان نہ ملنے کے باعث دوسری مرتبہ انٹرا پارٹی الیکشن کرائے مگر الیکشن کمیشن نے ان پر بھی اعتراضات عائد کر دیے ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.