The news is by your side.

مجیب الرحمن ویڈیو ،سب انسپکٹر منیب ظفر انکوائری کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے،عمران خان نے تعاون سے انکار کر دیا

0

اسلام آباد (خبر نگار )ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کے سب انسپیکٹر محمد منیب ظفر نے جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی اجازت سے گزشتہ رات ہی عمران خان سے جیل میں ملاقات کر کے ان سے انکوائری کی کوشش کی تو بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل کے بغیر انکوائری میں تعاون سے انکارکر دیا اور کہا کہ وہ اپنے وکیل کی موجودگی میں اس انکوائری کو جوائن کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے اس موقع پر اپنے اوپر لگائے گئے الزام کو قطعی طور پر نان سینس قرار دیا۔قبل ازیں ایف آئی اے نے بانیِ پی ٹی آئی سےانکوائری کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد سےرابطہ  کیا ۔خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے ایکس آفیشل ہینڈل سے ریاست مخالف ویڈیو اور بیانیے کی تشہیر کی گئی، بانی چیئرمین کے آفیشل ہینڈل سےریاست مخالف اور اداروں باالخصوص پاک آرمی کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا،29 مئی کو پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں آرمی کے خلاف پروپیگنڈا کے ذریعے حقائق کو توڑ مروڑ کر آفیسرز اور جوانوں میں بغاوت اور اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اِس ویڈیو کے ذریعے مختلف ریاستی اداروں میں تفریق بھی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، یہ ویڈیو صریحاً پیکا ایکٹ ۲۰۱۶ کی خلاف ورزی ہے جسکی تفتیش ہونا لازم ہے اِس لئے عمران خان تک تفتیش کی رسائی دی جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.