اسلام آباد(کامرس رپورٹر) عوام کیلئے خوشخبری،حکومت کا پٹرولیم مصنوعات میںعوام کو ریلیف دینے کاامکان،پٹرول 13اورڈیزل کی قیمت میں8روپے کمی متوقع ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی کا اطلاق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد 16مئی 2024 سے ہو گا،اگلے 15 روز میں دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ،وزارت پٹرولیم ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 7.26 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت 98.99 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 4.68 ڈالر کی کمی سے 99.37 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔