سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر انتخابات سے قبل بھارتی فوج پر بڑا حملہ ہوا ہے، پلوامہ طرز کے اس حملے میں بھارتی فضائی کے کئی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکت کی اطلاع بھی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں کے علاقے سورنکوٹ میں بھارتی فضائیہ کے قافلے پر oوئے اس حملے میں ایک فوجی ہلاک اور کئی دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے سورنکوٹ میں بھارتی فائی کے کئی اہلکار مبینہ دہشتگردوں کی بھاری فائرنگ کی زد میں آگئے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے اہلکار دو گاڑیوں میں سفر کر رہے تھے۔فضائیہ کے قافلے پر شام 6 بج کر 15 منٹ پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ سورنکوٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں سنئی کے بیکربل محلہ کے پاس جرولی سے شاستر کی طرف جا رہا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوجی اہلکار فضائیہ کے سہولت مرکز کی طرف جا رہے تھے جب ان پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔اس علاقے میں رواں سال بھارتی مسلح افواج پر یہ پہلا بڑا حملہ ہے، جو کہ عین انتخابات کی آمد پر ہوا ہے۔