The news is by your side.

گندم کی حکومتی سطح پر عدم خریداری ۔ جماعت اسلامی کا کسانوں کی حمایت میں دھرنا چوتھے روز میں داخل

0

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کسانوں کی حمایت میں دھرنے کا تیسرا دن ۔کارکنوں کی بڑی تعداد کی شرکت۔گھیرائو اور احتجاج کا آج فیصلہ ہو گا ۔ جماعت اسلامی کا کسانوں کے حقوق کے لیے تین مئی سے لیاقت باغ مری روڈ پر دھرنا جاری ہے جو آج بھی جاری رہے گا ۔

اتوار کو دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہا کہ حکمرانوں کی نیت خراب ہےمریم نواز ۔شہباز شریف ۔ نواز شریف کرپشن میں ایک ہیں ۔صرف جماعت اسلامی کو عوام کا فکر ہے گندم کا نرخ 5 ہزار روپے من ہونا چاہیے ۔گندم کے لئے سبسڈی ہونی چاہیے اگر حکومت نے گندم نہ خریدی تو جماعت اسلامی عوام کسان کو لٹتا نہیں دیکھ سکتی پیر چھ مئی کو فیصلہ ہو گا کہ قومی اسمبلی ایوان صدر یا وزیر اعلیٰ پنجاب کے گھر جا گھیراؤ کرینگے ۔

جماعت اسلامی پہلے بھی لاشیں اٹھا چکی ہے۔ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے کسان کا حق فوری دیا جائے اب چوک چوراہوں سڑکوں شہروں اور دیہات میں تحریک چلائیں گے ۔پاکستان میں ایماندار ۔ جرآت مند حکومت لائیں گے پچیس کروڑ عوام پر مافیا مسلط ہے۔ ہر طبقہ مظلوم بن چکا ہے۔مافیا اور ظالم حکومت کسان کے پیچھے پڑ گیا ۔

کسان کو چھ ماہ بعد آمدن ہوتی ہے کسان کی آمدن اخراجات سے کم ہو تو ملکی ترقی رک جاتی ہے34 لاکھ ٹن گندم ایک ارب ڈالر میں یوکرائن سے در آمد کی گئی عین اس وقت حکومت عالمی اداروں سے قرضہ مانگ رہی تھی سرکاری گوداموں میں دوماہ کے لیے گندم پہلے ہی موجود تھی اس سیکنڈل میں 100 ارب روپے مافیا نے کمائے ۔

یہ رقم کس کی جیب میں گئی ۔ضلع راولپنڈی یوتھ صدر بلال ظہور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھرنا ماہر اور 47 نمبر سے تیار کردہ حکومت کی کسانوں کے ساتھ زیادتی کے خلاف رکھا گیاہے یہ دھرنا حکومت وقت کی جانب سے کسانوں کے معاشی قتل کے خلاف رکھا گیا ہے۔

یہ دھرنا اس حکومت کی ٹک ٹاکر حکومت کی نالائق گندم پالیسی کے خلاف رکھا گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا کہ کسانوں کے لئے جماعت اسلامی کا دھرنا کامیاب ہے دھرنا پیر کو بھی جاری رہے گا ۔ غلام ابن غلام سیاست دانوں سے عوام جان چھڑائیں۔ نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب حافظ تنویر اور دیگر نے بھی خطاب کیا

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.