بیجنگ(یو این آئی)ایران اسرائیلی کشیدگی پر چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتِ حال کی وجہ غزہ تنازع ہے۔ایک بیان میں چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کی اسرائیل حماس سیز فائر کے لیے قرار داد پر فوری عمل کیا جائے۔چین کا کہنا ہے کہ متعلقہ فریقین مزید کشیدگی بڑھنے سے روکنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کریں۔دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق چین نے اسرائیل پر ایرانی حملے سے پیدا کشیدگی پر شدید اظہار تشویش کیا ہے۔