اسلام آبا(یو این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کل جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سے ملاقات کریں گے
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم اور چیف جسٹس کے درمیان ہونے والی ملاقات اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے تناظر میں ہوگی
یہ ملاقات سپریم کورٹ میں ہوگی ، وزیر اعظم قانون ٹیم اٹارنی جنرل اور وزیر قانون کے ساتھ جائیں گے
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصورعلی شاہ بھی موجود ہوں گے