اسلام آباد(یو این آئی) الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے، قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کی 12 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے
خیبرپختونخوا اسمبلی کی 2، بلوچستان اسمبلی کی 2 اور سندھ اسمبلی کی 1 نشست پرضمنی انتخابات ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 16 سے 18 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 مارچ کو ہوگی، کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 25 مارچ تک جمع کرائی جاسکیں گی۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل 28 مارچ تک اپیلیں نمٹائیں گے کاغذات نامزدگی 29 مارچ تک واپس لیے جاسکیں گے
حتمی امیدواروں کی فہرست 29 مارچ کو آویزاں کی جائے گی اور انتخابی نشانات 30 مارچ کو الاٹ کیے جائیں گے۔