The news is by your side.

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی

0

کراچی(یو این آئی)پی ایس ایل نائن کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں پیر کو کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے 148 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بناسکی۔

کراچی کنگز کی طرف سے ٹم سیفرٹ 41، عرفان خان 39، شعیب ملک 22، جیمز ونس 21 اور انوار علی 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان شان مسعود صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ کیرون پولارڈ صرف 1 رن بناسکے۔
پشاور زلمی کی طرف سے نوین الحق نے 2، لوک ووڈ، عامر جمال اور صائم ایوب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، رمضان المبارک کی وجہ سے میچ کا آغاز رات 9 بجے ہوا۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔ بابراعظم 51، روومین پاول 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کراچی کنگز کی طرف سے ڈینیئل سمز، زاہد محمود، عرفات منہاس،اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کا لیگ راؤنڈ میں یہ آخری 10 واں میچ تھا، پشاور زلمی پلے آف مرحلے میں پہنچ چکی ہے جبکہ کراچی کنگز کیلئے ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.