The news is by your side.

انتخابات میں مبینہ دھاندلی: جی ڈی اے اور  جماعت اسلامی  کا سندھ میں احتجاج جاری۔

 سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی  کے خلاف بننے والے سیاسی اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے زیراہتمام عام انتخابات 2024 کے دوران مبینہ دھاندلی کے خلاف آج حیدرآباد کے قریب جامشورو انٹر چینج کے مقام پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔

0

 اسلام آباد(یو این آئی):انتخابات میں مبینہ دھاندلی: جی ڈی اے اور  جماعت اسلامی  کا سندھ میں احتجاج جاری، 

 سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی  کے خلاف بننے والے سیاسی اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے زیراہتمام عام انتخابات 2024 کے دوران مبینہ دھاندلی کے خلاف آج حیدرآباد کے قریب جامشورو انٹر چینج کے مقام پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔

احتجاج جس میں جماعت اسلامی بھی شریک ہے میؓں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین شریک ہیں،

احتجاج کے دوران موٹروے پر دھرنے کے باعث پنجاب سے آنے والی ٹریفک معطل ہے۔ اس احتجاجی دھرنے میں جی ڈی اے میں شامل دیگر جماعتوں بشمول جمیعت علمائے اسلام، سندھ یونائیٹڈ پارٹی (ایس یو پی)، سندھ ترقی پسند پارٹی (ایس ٹی پی)، قومی عوامی تحریک، پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے ساتھ ساتھ جی ڈی اے سربراہ پیر پگاڑا اور حرفورس بھی شرکت کر رہے ہیں۔

جی ڈی اے کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کے لیے سندھ کے مختلف شہروں سے لوگ گذشتہ رات سے ہی آنا شروع ہو گئے اور احتجاج کے پیش نظر موٹروے پولیس نے کراچی آنے اور جانے والے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی۔

جی ڈی اے کے دھرنے سے پیر پگاڑا، ڈاکٹر صفدر عباسی، ایاز لطیف پلیجو، ڈاکٹر قادر مگسی، حافظ نعیم الرحمن اور ذوالفقارمرزا سمیت دیگر اہم رہنماوں نے خطاب کیا۔

پاکستان تحریک انصاف سندھ کی قیادت نے بھی جی ڈی اے کے اس احتجاجی دھرنے کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام سندھ  کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف انڈس ہائی وے پر ڈیرا موڑ، سکھر کے پاس قومی شاہ راہ پر نصرت بھٹو یونیورسٹی کے سامنے اور گھوٹکی میں کموں شہید نزد اوباوڑو پر دھرنے دیا گیا ہے، جس کے باعث سندھ اور پنجاب کا بارڈر بند ہوگیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.