The news is by your side.

نئے مالی سال 2024-25ء کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری,

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے، تمام بجٹ دستاویزات کو مئی 2024ء کے آخر تک حتمی شکل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

0

اسلام آباد(یو این آئی):وزارت خزانہ نے الیکشن سے ایک روز قبل نئے مالی سال 2024-25ء کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری کر دیا۔

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے، تمام بجٹ دستاویزات کو مئی 2024ء کے آخر تک حتمی شکل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز ہے، سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ سٹریٹیجی پیپر 22 اپریل تک وفاقی کابینہ سے منظور کرانے اور بجٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس 22 مارچ سے 5 اپریل کے دوران منعقد کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ دستاویز کا ابتدای خاکہ نگران حکومت نے تیار کر لیا، نئی حکومت کےبرسراقتدار آنے کے بعد دستاویز کی نظرثانی کے بعد ان کی اشاعت کو حمتی شکل دی جاءے گی ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.