اسلام آباد (یو این آئی) عام انتخابات کے انعقاد میں صرف 3 دن باقی رہ گئے،8فروری کو قوم نئی حکومت کے انتخاب کے لیے حق رائے دہی استعمال کرے گی۔
سیاسی جماعتوں کے لیے انتخابی مہم کے سلسلے میں دو دن کا وقت باقی رہ گیا، 6 مئی کی درمیانی رات 12بجے ملک بھر میں انتخابی مہم اختتام پذیر ہو جائے گی\
الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کے تمام انتطامات مکمل کر لیے گئے ہیں، بیلٹ پیپرز سمیت دیگر سامان متعلقہ ریٹرنگ افسروں کو پہنچا دیا گیا ہے جو 7 فروری کو پولنگ عملے کے حوالے کیاجائے گا.۔
7 فروری کو ہی پاک فوج الیکشن کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں سنبھالے جبکہ چاروں صوبوں میں متعلقہ پولیس کا عملہ بھی مقررہ مقامات پر اپنی سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالے گا.
انتخابی عمل کو مانیٹر کرنے اور امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے وزارت داخلہ میں ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے
الیکشن کے دوران ملک میں امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج ،رینجرز اور دیگر سکیورٹی اداروں نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں
ملک بھر میں تقریبا 12 کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گی ۔