راولپنڈی کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دے دیا،
پنڈی کے عوام نے ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کو ان کی انتخابی تحریک کے دوران ہی مسترد کر دیا ،
اسلام آباد (یواین آئی): راولپنڈی کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دے دیا،
پنڈی کے عوام نے ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کو ان کی انتخابی تحریک کے دوران ہی مسترد کر دیا ،
واضح رہے کہ لاڈلی جماعت مسلم لیگ ن نے ہفتے کے روز راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ میں اپنا انتخابی جلسہ کیا جو بری طرح ناکام رہا جبکہ اتوار کے روز ہونے والے پیپلزپارٹی کا جلسہ بھی عوام میں اس کی عدم مقبولیت کا بھرپور اظہار تھا۔
یاد رہے کہ راولپنڈی ہمیشہ سے ن لیگ کا مضبوط گڑ رہا ہے ، دوسری جانب پیپلزپارٹی کو طویل عرصے سے عوام میں کوءی پذیرائی حاصل نہیں جس سے لیاقت باغ میں پیپلزپارٹی کے کمزور جلسے کی وجہ کی وجہ سے لوگ آگاہ ہیں لیکن ن لیگ کا ناکام جلسہ ن لیگ کی قیادت کے لیے کئی سوال کھڑے کر گیا ہے۔
اس حوالے سے جب راولپنڈی کے عوام اور اس شہر کی بعض اہم شخصیات سے گفتگو کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ اس کی یہ وجہ وہ ہوا ہےجو باقی ملک میں چلی ہوئی ہے ، راولپنڈی کے عوام اس سے متاثر ہوءے بغیر کیسے رہ سکتے تھے، یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ راولپنڈی کی فضا بھی بدلی بدلی نظر آ رہی ہے،اور نہ لیگ کے جلسے کی ناکامی سے اس کا بخوبی ابدازہ کیا جا سکتا ہے ۔
تجزیہ نگاروں کی مطابق 8 فروری کے انتخابات میں راولپنڈی سے ن لیگ مضبوط پوزیشن میں دکھائی نہیں دے رہی اور بظاہر یہی دیکھائی دے رہا ہے کہ یہاں سے تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار ہی یہاں سے کامیابی کے جھنڈے گاڑیں گے۔