The news is by your side.

متحدہ عرب امارات میں آئی ایل ٹی 20 اسکولز کپ کا آغاز

0

دبئی:انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 نے ابوظبی، العین، دبئی اور شارجہ میں آئی ایل ٹی 20 اسکولز کپ کے لئے اسکول کرکٹ پروگرام شروع کردیا جس کا مقصد اسکولوں میں کرکٹ کے کھیل کی حوصلہ افزائی کرنا اور اسے فروغ دینا ہے۔

یہ پروگرام متحدہ عرب امارات کے نوجوان اور خواہش مند کرکٹرز کو ڈی پی ورلڈ ا?ئی ایل ٹی 20 کے براہ راست رابطہ فراہم کرے گا انہیں اپنی صلاحیتیں ظاہر کرنے کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔ اس مقابلے کے لئے کل 6 گروپ بنائے گئے ہیں اور آئی ایل ٹی 20 فرنچائزز ابوظبی نائٹ رائیڈرز، ڈیزرٹ وائپرز، دبئی کیپیٹلز، گلف جائنٹس، ایم آئی ایمریٹس اور شارجہ واریئرز کو ایک ایک گروپ دیا گیا ہے۔ یہ پروگرام انڈر 18 کھلاڑیوں کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر 35 اسکول حتمی انعام اور ٹائٹل آئی ایل ٹی 20 اسکولز کپ چیمپیئن کے لئے مقابلہ کریں گے۔چھ گروپس میں سے ہر ایک سے ایک ٹیم مقابلے کے آخری مرحلے میں پہنچے گی۔ یہ پروگرام گزشتہ ہفتے شروع ہوا تھا اور جمعہ 17 جنوری کو ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے ا?غاز سے ٹھیک قبل اختتام پذیر ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.