The news is by your side.

تیسرے ٹی۔20 میں بھی پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے تیسرے ٹی۔20 میں 45 رنز سے کامیابی حاصل کی

0

ڈونیڈن(یو این آئی): نیوزی لینڈ نے مسلسل تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو شکست دے کر  فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے تیسرے ٹی۔20 میں 45 رنز سے کامیابی حاصل کی ۔

نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن میں جاری پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز اوپن کرنے والے بیٹر فن ایلن نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 گیندوں پر 16 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 137 رنز بنائے جب کہ ٹم سیفرٹ 31 اور گلین فلپس 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے اپنے چار اوورز میں 60 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی جب کہ کپتان شاہین آفریدی، زمان خان، محمد نواز اور محمد وسیم 1-1 وکٹ حاصل کر پائے۔

225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 179 رنز بناسکی۔

بابر اعظم 58 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ محمد رضوان 24، صائم ایوب 10، فخر زمان 19، اعظم خان 10، افتخار احمد 1 اور محمد نواز 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کپتان شاہین شاہ آفریدی 16 اور وسیم جونیئر نے ایک رن بنایا۔

پاکستانی اسکواڈ:

پاکستان کی جانب سے آج کے میچ کیلئے اعلان کردہ پلیئنگ الیون میں تین بڑی تبدیلیاں کی گئی تھیں، اسامہ میر، عامر جمال اور عباس آفریدی ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ محمد نواز، وسیم جونیئر اور زمان خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ۔

اس کے علاوہ ٹیم میں قومی کپتان شاہین آفریدی کی قیادت میں محمد رضوان، صائم ایوب ، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان (وکٹ کیپر) شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کا سکواڈ

پاکستان کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے نیوزی لینڈ نے کین ولیمسن کی جگہ مچل سینٹنر کو کپتان مقرر کیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں فن ایلن، ڈیون کانوے، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، ایش سوڈی، میٹ ہینری، ٹم ساؤتھی اور لوکی فریگسن شامل تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.