گورنر پنجاب کی مزار اقبال پر حاضری، فاتحہ خوانی، قبر پر پھول رکھے
لاہور :گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے علامہ اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر لاہور میں مزار اقبال پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی اور پھول رکھے۔
گورنر پنجاب نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔علاوہ ازیں 9نومبر کی صبح لاہور میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔علامہ محمد اقبال کے 146ویں یوم پیدائش پر پاک بحریہ کے دستے نے مزارِ اقبال کے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے۔تقریب کے مہمان خصوصی سٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی لاہور کموڈور ساجد حسین نے سربراہ پاک بحریہ کی جانب سے مزار اقبال پر پھول چڑھائے