The news is by your side.

عامر صدیقی پی ٹی سی ایل کے سی آر ایف اور عماد خان سی ایم او تعینات

بہت سی توقعات وابستہ دونوں شخصیات وسیع تجربے کی حامل ، دونون سے ادارے کی بہتری اور ترقی کے حوالے سے

0

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد محمد عامر صدیقی کو چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او)  اور  عمادخان کو چیف مارکیٹنگ آفیسر (سی ایم او) مقرر کردیا ۔

عامر صدیقی فیلو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور انہیں پیشہ ورانہ شعبے میں 30 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔
عامر صدیقی نے 2013 سے 2022 تک پی ٹی سی ایل گروپ میں گروپ ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ، فنانشل پلاننگ اینڈ ٹریژری کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس دوران انہوں نے مالیاتی منصوبہ بندی، بجٹ سازی، فنڈنگ، ٹریژری اور گروپ کی سطح پر کارکردگی کا انتظام سنبھالا۔

 انہوں نے پی ٹی سی ایل گروپ میں ہیڈ آف اسٹریٹجی اینڈ ٹرانسفارمیشن کی ذمہ داریاں سنبھالیں اور کارپوریٹ حکمتِ عملی، ترقیاتی منصوبہ بندی اور ادارہ جاتی تبدیلی کیلئے اقدامات میں اہم کردار ادا کیا۔

اس دوران انہوں نے پاکستان میں اسپیکٹرم کے حصول اور ٹیلی کام سیکٹر میں کمپنی کے حصول کے عمل میں معاونت کی، وائرلیس ڈیٹا اور فلیش فائبر براڈبینڈ سروسز کے آغاز میں کردار ادا کیا، گروپ بھر میں اخراجات میں بہتری کے اقدامات کی قیادت کی اور گروپ کی سطح پر پی ٹی سی ایل اور یوفون کے مالیاتی امور کے شعبوں کو یکجا کرنے کے عمل کی سربراہی کی۔

عماد خان کا تقرر
عماد خان کو ٹیلی کمیونی کیشن، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شعبوں میں دو دہائیوں سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ وہ اپنے پیشہ ورانہ سفر کے دوران پاکستان، آسٹریلیا اور مشرقِ وسطیٰ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ کمرشل حکمتِ عملی، پروڈکٹ مینجمنٹ، آمدن میں اضافے، صارفین کے تجربے میں بہتری اور بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجی میں جدت انگیزی کے شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں ۔
عماد خان نے پی ٹی سی ایل میں وائر لائن پورٹ فولیو کے مختلف شعبوں میں اعلیٰ سطح پر ذمہ داریاں انجام دی ہیں، جن میں فائبر، وائس، ٹی وی، او ٹی ٹی اور آئی او ٹی شامل ہیں۔ انہوں نے پی ٹی سی ایل کی فائبر حکمتِ عملی کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا، جس سے کمپنی کو پاکستان کے سرکردہ فائبر آپریٹر کی اپنی حیثیت مستحکم کرنے میں مدد ملی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے آمدن میں اضافے، صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے اقدامات کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
پی ٹی سی ایل میں شمولیت سے قبل عماد خان نے آسٹریلوی کمپنی آپٹس (Optus) میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دیں، جہاں انہوں نے فائبر اور فائیو جی فکسڈ وائرلیس ایکسس (5G Fixed Wireless Access) کی حکمتِ عملی کی تیاری میں حصہ لیا اور پروڈکٹ و ٹیکنالوجی ٹرانسفارمیشن سے متعلق اقدامات کی قیادت کی۔عمل  کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.