آی سی سی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں شمولیت، 30 ستمبر کٹ آف ڈیٹ مقرر
کٹ آف ڈیٹ تک براہ شمولیت نہ ہونے کی صورت میں دو بار کی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو کوالیفائنگ راونڈ کھیلنا ہو گا،
اسلام آباد:ویسٹ انڈیز کی اگلے ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ شمولیت خطرے سے دوچار، براہ راست شمولیت نہ ہونے کی صورت میں اسے کوالیفائنگ راونڈ کھیلنا ہوگا،
آئی سی سی نے 30 ستمبر 2026 کو 2027 ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کی کٹ آف تاریخ کے طور پر مقرر کر دیا ۔
میزبان جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے علاوہ کٹ آف میں ٹاپ آٹھ ٹیمیں براہ راست انٹری حاصل کریں گی۔
بھارت اور آسٹریلیا سمیت ٹاپ چھ ٹیموں کا کوالیفائی کرنا یقینی ہے جب کہ افغانستان اور بنگلہ دیش بھی مضبوط پوزیشن میں ہیں۔
دریں اثنا، 10 ویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز کے پاس کٹ آف سے پہلے صرف تین ون ڈے کھیلنا ہیں۔ نتیجتاً، دو بار کے چیمپئنز کو مسلسل
دوسری بار ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خاصا خطرہ ہے۔
2027 ورلڈ کپ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں اکتوبر اور نومبر 2027 میں کھیلا جائے گا اور اس میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
میزبان ممالک (جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا) براہِ راست کوالیفائی کریں گے۔
اس کے علاوہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی ٹاپ 8 اہل ٹیمیں بھی براہِ راست ورلڈ کپ میں جگہ بنائیں گی
باقی 4 ٹیمیں ورلڈ کپ کوالیفائر کے ذریعے منتخب ہوں گی۔
ویسٹ انڈیز کی صورتحال:
اگر ویسٹ انڈیز مقررہ کٹ آف تاریخ تک ون ڈے رینکنگ میں براہِ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں شامل نہ ہو سکی، تو اسے ورلڈ کپ
کوالیفائر کھیلنا ہوگا۔ فی الحال یہ کہنا درست نہیں کہ وہ ورلڈ کپ سے باہر ہے؛ اس کے پاس براہِ راست یا کوالیفائر کے ذریعے دونوں راستے موجود ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ کے مطابق اس وقت بھارت،نیوزی لینڈ،آسٹریلیا،جنوبی افریقہ،پاکستان،سری لنکا،افغانستان،انگلینڈ، بنگلہ دیش،ویسٹ انڈیز پہلی دس ٹیموں میں شامل ہیں