The news is by your side.

2026 کے دوران پاکستان میں معاشی استحکام، سرمایہ کاری و برآمدات میں نمایاں بہتری۔

مارچ 2026 میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 163 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سرمایہ کاری 1.35 ارب ڈالر تک پہنچ گئی،

0

اسلام آباد:پاکستان میں معاشی استحکام، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہےِِ،

سال 2026 میں پاکستان کے سرمایہ کاری، برآمدات اور مالیاتی شعبوں میں نمایاں استحکام دیکھنے میں آیا،

مارچ 2026 میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 163 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سرمایہ کاری 1.35 ارب ڈالر تک پہنچ گئی،

ترسیلات زر بڑھ کر 35.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ سال کے اختتام تک 41 ارب ڈالر تک کا اضافہ متوقع ہے،

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے سرمایہ کاری کا حجم ریکارڈ 12.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا،

گوگل، آرامکو، بی وائی ڈی، ویون، اے ڈی پورٹس، مشرق بینک اور ترکش پیٹرولیم سمیت بڑی عالمی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلانات کیے،

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 5 لاکھ 45 ہزار نئے سرمایہ کار شامل ہوئے جبکہ 9 نئی کمپنیاں بھی مارکیٹ کا حصہ بنیں،

حکومتی اقدامات اور مؤثر معاشی منصوبہ بندی نے معاشی استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا،

دوسری جانب ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معاشی اصلاحات، پاکستانی معیشت نئی سمت کی جانب گامزن ہے،
ایس آئی ایف سی نے مختلف شعبوں میں ہم آہنگی کو فروغ دے کر معاشی اصلاحات کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا،

ماہر معیشت پروفیسر ڈاکٹر نوید کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی نےمختلف اداروں اور شعبوں میں پالیسی ہم آہنگی اور عملی معاشی

اصلاحات کو فروغ دیا ہے

پانڈا بانڈز کے ذریعے چینی کیپٹل مارکیٹ تک رسائی حال ہی میں ہونے والی سب سے بڑی کامیابی ہے ،

پروفیسر ڈاکٹر نوید نے کہا کہ ایس آئی ایف سی پاکستان کے معاشی روڈ میپ کو مزید وسعت دینے کے لیے کام کر رہی ہے،

سیاحت، صحت اور خدمات پر مبنی برآمدات کےذریعے ملک میں معاشی اور سماجی ترقی کو فروغ دیا جا رہاہے،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.