The news is by your side.

کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کی لپیٹ میں۔

پیر کو ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں ہی بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,900 سے زائد پوائنٹس گر گیا۔

0

کراچی:   پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی، پیر کو ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں ہی بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,900 سے زائد پوائنٹس گر گیا۔

انگریزی اخبار بزنس ریکارڈر کے مطابق آج صبح  بینچ مارک 100 انڈیکس 1,913.32 پوائنٹس یا 1.12 فیصد کی کمی سے 168,565.62 پوائنٹس پر آگیا۔

آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں شدید دباؤ دیکھا گیا۔ انڈیکس کے بڑے شیئرز بشمول اے آر ایل، حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، پی ایس او، ایم سی بی اور ایم ای بی ایل بھی منفی زون میں دکھائی دیے۔

گزشتہ ہفتے امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی سرمایہ کاروں کے اعتماد پر بری طرح اثر انداز ہوئی جس نے علاقائی استحکام اور تیل کی بڑھتی قیمتوں کے خدشات کے باعث زیادہ تر شعبوں میں محتاط ٹریڈنگ کو جنم دیا اور پی ایس ایکس کو نیچے دھکیل دیا۔ بینچ مارک 100 انڈیکس ہفتہ وار بنیادوں پر 2 فیصد یا 3,483.87 پوائنٹس کی کمی کے بعد 170,478.94 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.