The news is by your side.

آسٹریلیا کی دوسرے ون ڈے میں 41 رنز سے جیت، سیریز ایک ایک سے برابر۔

آسٹریلیا کے 231 رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم 190 رنز ہی بنا سکی، شاداب 71 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے، پاکستان ٹیم پورے 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی ۔

0

لاہور:    تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے 41 رنز سے جیت لیا، 

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے 231 رنز کے تعاقب میں 190 رنز پر آوٹ ہو گی،

سیریز ایک ایک سے برابر ، تیسرا اور آخری میچ 4 جون کو قذافی سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا،

آج کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان نے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی، مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز سکور کیے،

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53 اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، میٹ رینشاء نے 43 رنز کی اننگ کھیلی۔

مہمان ٹیم کے اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنوش لبوشیان ، میتھیو کیونمین اور نیتھ ایلس 5،5 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ ایلکس کیری کھاتہ کھولے بغیر ہی چلتے بنے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، عرفات منہاس ، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 44 اوورز میں 190 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے شاداب خان 71 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ غازی غوری نے 37، عرفات منہاس 33، بابر اعظم 16 اور سلمان آغا نے 7 رنز اسکور کیے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.