راولپنڈی، لاہور(یو این آئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے لاہور سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے جبکہ سابق وزیر دفاع چوہدری نثار علی خان اور ان کے بیٹے کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے
حلقہ این اے 130سے محمد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی۔ ان کے کاغذات پر کسی نے کوئی اعتراض دائر نہیں کیا۔
اس حوالے سے ریٹرننگ آفسر این اے 130 اصغر جوئیہ نے سابق وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔
بلال یاسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 8 فروری کے الیکشن میں نواز شریف اس حلقے سے کامیاب ہونگے اور چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہونگے۔
این اے 53 راولپنڈی سے سابق وزیر داخلہ چودہری نثار علی خان کے کاغذات منظورکر لئے
سابق وزیر داخلہ کی طرف سے چوہدری کامران عزیز،چودہری ظہور ایڈووکیٹس بطور اٹارنی پیش ہوئے،سابق وزیر داخلہ کے کاغذات پر کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا
راولپنڈی سے صوبائی سیٹ پی پی 10 سے چوہدری نثار علی خان کے بیٹے چوہدری تیمور کے بھی کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں