بشری بی بی کی فیملی سے ملاقات کرا دی گئی،
ملاقات کرنے والوں میں بشری بی بی کی بھابی مہرالنساء اور بیٹی مہرالنساء مانیکا کے علاوہ داماد محمد شیخ اور بیٹی مبشرہ شیخ شامل تھیں۔
راولپنڈی: بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹیوں اور بہن کی ملاقات کروا دی گئی، جیل ذرائع بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد وقت جاری رہی،
ملاقات کے دوران فیملی نے بشرہ بی بی سے ان کی صحت دریافت کی،
ملاقات کرنے والوں میں بشری بی بی کی بھابی مہرالنساء اور بیٹی مہرالنساء مانیکا کے علاوہ
داماد محمد شیخ اور بیٹی مبشرہ شیخ شامل تھیں۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقاتیون نے بشری کی صحت پر اطمینان کا اظہار کیا،
بشری بی بی کی فیملی سے یہ ملاقات خصوصی طور پر ملاقات کروائی گئی،
دوسری جانب جیل ذرائع نے نجی ہسپتال سے بانی کی اہلیہ کی دائیں آنکھ کے آپریشن کا انکشاف کیا ہے،
جیل ذرائع نے بتایا کہ بشری بی بی کی جانب سے بینائی متاثر ہونے کی شکایت کی گئی، جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ماہرین چشم سے معائنہ کرایا،
بی بی کی دائیں آنکھ میں ریٹینل ڈیٹچمنٹ (Retinal Detachment)تشخیص ہوا، جس کے نتیجے میں ڈاکٹرز نے سرجری کا مشورہ دیا،
ڈاکٹرز کے مشورے پر انھیں 16 اپریل کی شام راولپنڈی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا،مریضہ نے آپریشن کی رضامندی دی،
جیل ذرائع نے بتایا کہ سرجری پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پینل نے انجام دی،
سرجری اور ایک رات ہسپتال قیام کے بعد بشری بی بی کو ڈسچارج کر دیا گیا،اور انھیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ،
جیل حکام کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد کے معائنے اور فالو اپ ڈاکٹرز کے مشورے مطابق کیے جائیں گے،
ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت کے حوالے سے لاحق مسائل کے نتیجے میں بشری بی بی کی جلد رہائی کا امکان بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی اڈیالہ جیل سے جلد رہائی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ،