The news is by your side.

آج اچھی لیڈ سے جیت ہی پاکستان کو ٹی۔20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں لیجا سکتی ہے

پاکستان نے مطلوبہ مارجن سے کامیابی حاصل نہ کی تو نیوزی لینڈ کی ٹیم سمی فائنل کھیلنے کی حق دار ہو گی۔

0
اسلام آباد:    پاکستان آج ٹی ۔20 کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنا انتہائی اہم میچ سری لنکا سے کھیلے گا،
میچ میں اچھے مارجن سے جیت ہی پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا باعث ہو گی،
گذشتہ روز نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کی ٹیم سے شکست نے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید کو زیدہ
گیا ،
واضح رہے کہ پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی بہتر مارجن سے جیت کے ذریعے ہی ممکن ہے دوسری صورت
میں بہتر رن ریٹ کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی،

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز شام ساڑھے چھ بجے ہو گا جس میں پاکستان کو سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی صورت میں 65 رنز سے ہرانا ہو گا یا پھر دوسرے نمبر پر بیٹنگ کی صورت میں ہدف کو 13 اوورز میں پورا کرنا ہو گا،

سرلنکا کی ٹیم نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں ہارے ہیں جبکہ پاکستان نے دو میچ کھیل کر صرف ایک پوائنٹ حاصل کر رکھا ہے کیونکہ اس کا نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ بارش کے باعث نہ ہو سکا اور دونوں ٹیمو کو ایک ایک پوائنٹ ملا جبکہ دوسرا میچ جو انگلینڈ کے ساتھ ہوا اس میں اسے شکست ہوئی،

نیوزی لینڈ نے اپنے دوسرے میچ میں سری لنکا کو شکست دی اس لیے اس کے تین پوائنٹ ہو گئے، اب اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا انحصار پاکستان کی کم مارجن سے جیت یا ہار پر ہے ،

اس میچ میں پاکستان کی جانب سے کونسی سی ٹیم کھیلے گی اس کا تو میچ سے کچھ دیر پہلے ہی پتہ لگے گا جب ٹیم میدان میں اترے گی، تاہم ذرائع ٹیم میں تبدیلی کا امکان ظاہر کر رہے ہیں، یہ میچ پاکستان کے لیے ڈو اینڈ ڈائی کی حیثیت رکھتا ہے ۔  قوم کو بھی قومی ٹیم کے لیے دعاوں کے لیے تیار ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.